الباحہ ریجن میں خوبصورت مناظر اور فرحت بخش آب و ہوا
الباحہ ریجن میں خوبصورت مناظر اور فرحت بخش آب و ہوا
اتوار 21 جنوری 2024 23:13
پہاڑوں سے نکلنے والے آبشار نے علاقے کا حسن دوبالا کردیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں خوبصورت مناظر، موسم سرما کی فرحت بخش آب و ہوا، سبزے، پہاڑوں، میدانی علاقوں اور وادیوں کے حسن سے لطف اٹھانے کے لیے سیاح یہاں کا رخ کررہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق باحہ کے بلند و بالا پہاڑوں کی چٹانوں سے نکلنے والے آبشار نے کوہستانی علاقے کا حسن دوبالا کردیا ہے۔
یاد رہے باحہ انواع و اقسام کے نباتات سے مالا مال ہے۔ یہاں العرعر، الطلح، الزیتون اور العتم کے درخت کثیر تعداد میں ہیں۔
علاوہ ازیں خوشبویات والے پودے اور خودرو جڑی بوٹیاں بھی باحہ کی پہچان ہیں۔