Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں عربی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر غور

’دھاکا سعودی سفیر نے بنگلہ دیش کی وزارت اسلامی امور کو اطلاع کردی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکا میں عربی زبان سکھانے کا بڑا انسٹی ٹیوٹ اور 8 بڑی مساجد میں عربی کے مراکز قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ڈھاکا میں سعودی سفیر عیسی یوسف الدحیلان نے بنگلہ دیش کی وزارت اسلامی امور کو اطلاع کردی ہے۔
 ’سعودی سفیر نے  اتوار کو بنگلہ دیش کے وزیر اسلامی أمور سے ملاقات کرکے آگاہ کردیا ہے‘۔
’سعودی سفیر اور بنگلہ دیشی وزیر اسلامی أمور نے عازمین حج کے علاوہ بنگلہ دیش میں مساجد کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق بنگلہ دیش میں تقریبا تیس لاکھ بنگلہ دیشی رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں وہ مملکت میں سب سے بڑا تارکین کا گروپ ہیں اور بنگلہ دیش سے باہر سب سے بڑی بنگلہ دیشی کمیونٹی بھی ہیں۔
مملکت کے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں خاص طور پرمزید ہنر مند افراد کو ملازمت ملنے کا امکان ہے۔

شیئر: