غیر ملکی سفارتخانوں پر مشروبات درآمد کرنے کی پابندی پر غور
’سفارتخانوں کو سفارتی اشیا درآمد کرنے کے لیے نئے ضوابط کی پابندی کرنے ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں غیر ملکی سفارتخانوں پر مشروبات درآمد کرنے کی پابندی پر غور کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ پابندی مشروبات اور دیگر اشیا جو سفارتخانے درآمد کرتے ہیں ، ان کے غیر قانونی استعمال کی وجہ سے عائد کی جارہی ہے۔
باخبر ذرائع کہا کہنا ہے کہ ’سفارتخانوں کو سفارتی اشیا درآمد کرنے کے لیے نئے ضوابط کی پابندی کرنے ہوگی‘۔
اس سے قبل ویانا سفارتی تعلقات کے معاہدے کے مطابق جو 1961 میں طے ہوا تھا غیر ملکی سفارتخانوں کو طے شدہ تعداد کے مطابق مشروبات درآمد کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان مشروبات کا غیر قانونی استعمال نہ کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’سعودی وزیر خارجہ نئے فیصلے سے غیر ملکی سفارتخانوں کو آگاہ کرے گی جس پر عملدرآمدآج 22 جنوری 2024 سے ہوگا‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’نئے ضوابط دراصل پرانے نظام کی اصلاح کے لیے ہیں جس کے تحت غیر ملکی سفارتکاروں کو طے شدہ تعداد اور ضابطے کے مطابق مشروبات ملا کریں گے جن کے تحت ان مشروبات کا غیر قانونی استعمال ناممکن ہوگا‘۔