مکہ، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا امکان
’ریاض، قصیم، تبوک، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں گرد وغبار کی کیفیت رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ میں ہلکی بارش جبکہ دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض، قصیم، تبوک، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں گرد وغبار کی کیفیت رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ’ طائف، العرضیات، اضم اور میسان میں رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’اس کے باعث سمندر میں ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گے جبکہ باب المندب کے قریب دو میٹر سے زیادہ اونچی موجیں اٹھنے کا امکان ہے‘۔