قبل ازیں دمشق میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں پاسداران انقلاب (IRGC) کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بعدازاں ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ شام کے لیے گروپ کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔
جنازہ میں سوگواروں نے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوت اٹھائے ہوئے تھے، کچھ افراد نے پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی جنہیں تین سال قبل امریکہ نے ہلاک کر دیا تھا۔
سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ہلاک ہونے والے پانچ ارکان میں سے تین کی تدفین کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ارکان پر حملے کے حوالے سے سوال پر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی تھی کہ دمشق کے قریب مزۃ میں حملہ ہوا ہے جس میں کل 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس علاقے میں پاسداران انقلاب اور ایران نواز فلسطینی دھڑوں کے رہنما قیام پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل میں اسرائیلی ’انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر‘ کو نشانہ بنائے جانے کے چار دن بعد یہ حملہ ہوا ہے ۔
بغداد نے کہا ہے کہ ایک تاجر کے گھر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے عراق کے مغربی پڑوسی شام میں بھی داعش کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے جاری کردہ بیان میں اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا ہے کہ اس کا حملہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات کے جواب میں تھا جس میں پاسداران انقلاب اور مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا۔
گزشتہ ماہ شام میں ایک حملے میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے غیر ملکی آپریشنز فورس ’قدس‘ کے سینئر کمانڈر رازی موسوی ہلاک ہو گئے تھے۔
کمانڈر رازی موسوی قدس فورس کے سب سے سینئر کمانڈر تھے جو گذشتہ چار برس میں ایران سے باہر مارے گئے۔