Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایندھن سمگل کرنے والے دو جہاز پکڑ لیے

خبر رساں ادارے تسنیم نے کہا کہ اس آپریشن میں گارڈز نے 34 غیر ملکی عملے کو حراست میں لیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے پاسداران انقلاب کی بحریہ نے 45 لاکھ لیٹر ایندھن سمگل کرنے والے دو بحری جہازوں کو پکڑ لیا ہے۔
بدھ کو نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے کہا کہ اس آپریشن میں گارڈز نے 34 غیر ملکی عملے کو حراست میں لیا ہے۔
ایران کے پاس بھاری سبسڈی اور اپنی قومی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے ایندھن دنیا میں سب سے سستا ہے، اور ایران پڑوسی ممالک اور سمندری راستے سے خلیجی عرب ریاستوں کو ایندھن کی سمگلنگ روکنے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

شیئر: