Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’جدہ، رابغ، جموم اور بحرہ میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ طائف میں شدید دھند ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مدینہ منورہ ریجن میں دھند رہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں العلا، العیص اور خیبر ہے جہاں حد نگاہ 3 سے 5 کلو میٹر تک رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، مشرقی، شمالی حدود، عسیر، قصیم، الباحہ، حائل اور الجوف میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
مکہ مکرمہ کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، رابغ، جموم اور بحرہ میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ طائف، الخرمہ، المویہ اور تربہ میں صبح کے وقت شدید دھند ہوگی‘۔
’اسی طرح کی کیفیت مشرقی ریجن کے الخبر، دمام، جبیل، الاحسا اور ظہران میں بھی ہوگی جہاں صبح کے وقت دھند جبکہ دوپہر کے بعد گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جو شام 7 بجے تک رہے گی‘۔
’ریاض ریجن میں گرد آلود ہوا ہوگی جس سے الزلفی، الغاط، المجمعہ اور شقرا کے علاقہ قرب وجوار کے علاقے متاثر ہوں گے‘۔

شیئر: