Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول کے بچوں نے مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ میں حصہ لیا 

مقررہ پوائنٹ پہنچنے پر صفائی کارکنان کے لیے مختص کڑا بچوں میں تقسیم کیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں سکول کے بچوں نے پیر کو مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ  میں حصہ لیا۔ 
حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے  نے سکول کے اساتذہ کی نگرانی میں بچوں کو مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ کے پروگرام سے متعارف کرایا تاکہ نئی نسل میں حرم شریف کی صفائی کا جذبہ پیدا ہو اور اللہ کے گھر سے ان کی محبت و عقیدت بڑھے۔ 
حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے اس حوالے سے ایک ویڈیو ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے سکول کے بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں موجود ہیں۔ اساتذہ انہیں منظم طریقے سے اندر لے جارہے ہیں۔ مقررہ پوائنٹ پہنچنے پر صفائی کارکنان کے لیے مختص کڑا بچوں میں تقسیم کیا گیا۔ 
اس موقع پر صفائی عمل میں شریک بچوں نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ 
ویڈیو میں بچوں کو مسجد الحرام کا صحن دھوتے ہوئے اور مختلف مقامات پر قرآن پاک اوردینی کتابوں کے شیلف کی صفائی  کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: