سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے کہ ’ابو الوعول‘ کو نیا جیولوجیکل سیاحتی فرنٹ بنادیا گیا ہے۔ یہ پانچ کلو میٹر طویل ہے اور مدینہ منورہ کے شمال مشرق میں درہ خیبر میں واقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماہرین کی ٹیم نے مملکت کے طویل ترین غار کا ریکارڈ تیار کیا ہے۔ یہ غار تقریبا پانچ کلو میٹر طویل ہے۔ اسے ابو الوعول کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں مارخور کے ڈھانچے بڑی تعداد میں ملے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ’یہ غار ایک بڑا سیاحتی خزانہ ہے۔ اس سے جیولوجیکل باغات کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔‘
’جیولوجیکل بورڈ اس منصوبے پر کام کررہا ہے۔ اس سے سکالرز کو ریسرچ کے بڑے مواقع ملیں گے۔‘