مکہ کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور کی حقیقت کیا ہے؟
یہ جانور (الوبر الصخری) ’پہاڑی خرگوش‘ سے ملتا جلتا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور گھومتے ہوئےدیکھا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مکہ مکرمہ کے خندمہ پہاڑ میں ایک جانور گھومتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے نقوش عجیب و غریب قسم کے ہیں۔
جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا کہ ویڈیو میں جو جانور نظر آرہا ہے وہ (الوبر الصخری) ’پہاڑی خرگوش‘ سے ملتا جلتا ہے۔
اس جانور کی پونچھ نہیں ہوتی۔ اس کے دو چھوٹے چھوٹے کان ہوتے ہیں اور کھال گہرے بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔
یہ جانورپودوں، غلہ جات اور پھلوں سے غذا حاصل کرتا ہے۔ خشک سالی کے دوران معمولی خوراک پر گزارا کرتا ہے۔ اونچے پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے۔ جس کے باعث درندوں سے محفوظ رہتا ہے۔