Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹبال کپ: فلسطین کا راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی

منگل کو ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی( فوٹو: المدینہ)
فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایشین کپ کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فلسطینی فٹبال ٹیم نے منگل کو ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ 
عاجل ویب کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم تیسرے گروپ میں شامل ہے۔ گروپ میں شامل اماراتی ٹیم ایران سے شکست کے باوجود کوالیفائی کر گئی۔
فلسطینی ٹیم کے دونوں گول عدی الدباغ نے کیے پہلا گول بارہویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول  60 ویں منٹ میں کیا۔ اسی طرح زید القنبر نے 48 ویں منٹ میں گول کیا۔
 فلسطینی ٹیم چار پوائنٹ سے گروپ میں تیسرے نمبر پر آگئی۔ امارات ابھی دوسرے اور ایران نو پوائنٹ سے فہرست ہے۔ 
ایران اور امارات  ٹیموں کے میچ میں ایران کے مھدی طارمی نے 26 ویں اور 65 ویں منٹ میں گول کیے جبکہ امارات کی جانب سے یحیی الغسانی نے ایک گول کیا۔  

شیئر: