وزیر توانائی سے بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم کی ملاقات
’دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا‘ ( فوٹو: واس)
وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سے بلغاریا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ماریا گیبریل نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اینیشیٹو کے حوالے سے سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہا گیا۔