سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’پاکستان میں سعودی اور پاکستانی بری افواج کے درمیان بقائے باہمی پروگرام کا مقصد فوجی تجربات کا تبادلہ اور جنگی فارمیشنوں کی ٹریننگ نیز محاذ جنگ کی حکمت عملی کی مہارتیں ایک دوسرے سے سیکھنا ہے۔‘
یاد رہے کہ اتوار کو پاک فوج کی ’ملتان کور کے زیر اہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے۔
مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔ دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی۔