Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دھند، بارش کا امکان

’آج متعدد علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، شمالی حدود، الجوف، تبوک، جازان اور الباحہ میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج متعدد علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی بھی دیکھی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’تبوک، الجوف، شمالی حدود کے علاوہ ریاض، قصیم اور مدینہ منورہ میں درمیانے درجے کی بارش اور سردی کی لہر ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی طائف، الخرمہ، المویہ اور تربہ میں شدید دھند ہوگی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی‘۔
’جبکہ جدہ، رابغ، القنفذہ اور اللیث میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر، وادی الفرع، الحناکیہ اور المہد میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’جبکہ ینبع میں رات دو بجے سے صبح 9 بجے تک دھند ہوگی جس کے باعث حد نگاہ تین کلو میٹر تک رہے گی‘۔

شیئر: