Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں ’زاردون‘ سپیشل ریزورٹ کے قیام کا اعلان

اس کا ڈیزائن عصر حاضر کی پرآسائش سہو لتوں سے آراستہ ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ’زاردون‘  سپیشل ریزورٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ ماحولیاتی سیاحت کا نیا فرنٹ ہوگا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق زاردون نیوم کا جدید ترین سی فرنٹ بنے گا۔ اس کا ڈیزائن دلکش قدرتی حسن  اور عصر حاضر کی پرآسائش سہو لتوں سے آراستہ ہوگا۔ 
زاردون نیوم کے پورے علاقے میں زیر تکمیل منصوبوں سے مربوط ہوگا۔  
زاردون ریزورٹ خلیج عقبہ کے ساحل پر فیروزی رنگ کے پانی کے دلکش مناظر سے لطف اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ 
اس کے تحت چار انتہائی پرآسائش عمارتیں ہوں گی جو آس پاس کے قدرتی مناظر کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہوں گی۔ 
زاردون ریزورٹ سیاحوں کے لیے بہترین سیاحتی تجربات کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ 
نیوم کا نیا فرنٹ چار مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوگا۔ اس کے ڈیزائن میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ مقامی جانوروں اور پودوں سے مالا مال ماحول کا تنوع ہر حال میں محفوظ رہے۔ سیاح اس کے دلکش حسن سے پوری طرح سے لطف اٹھائیں۔ 
زاردون 3  معیاری ہوٹلوں پر مشتمل ہوگا جو سو کمروں اور ایک ونگ پر مشتمل ہوگا۔ ہر ہوٹل دوسرے سے  منفرد تجربات پیش کرے گا۔ 
ہوٹلوں کی جانب سے تفریحاتی اور سپورٹس سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 
زاردون کے ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاحوں کو  یوگا اور رات کے وقت ستاروں کے مناظر دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ 

شیئر: