Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں پرآسائش فرنٹ ’اکویلم‘ مستقبل کے طرز زندگی کا عکاس

یہاں آنے والے سیاح منفرد تجربات حاصل کرسکیں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیوم  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  پہاڑوں کے دامن میں نئے پرآسائش فرنٹ ’اکویلم‘ کا اعلان کیا ہے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’اکویلم‘ مستقبل کے طرز زندگی کا عکاس ہوگا۔ یہاں رہائشی یونٹس، ہوٹلز اور مختلف وسائل کی پیشکش کرے گا۔ سیاح منفرد تجربات حاصل کرسکیں گے۔  
اکویلم خلیج عقبہ کے ساحل پر پرکشش کوہستانی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔ یہ 450  میٹر کی بلندی پر ہوگا۔ گردو نواح کے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ غیر روایتی فرنٹ ہوگا۔ 
اکویلم تک رسائی غیرمعمولی سفر کے ذریعے ہوگی۔ یہاں آنے والے سیاح زیر زمین نہر سے بوٹ کے ذریعے پہنچیں گے۔ ان کا یہ سفر حیران کن ہوگا۔  
اکویلم کی اہم شاہراہ جو زندگی سے بھرپور ہوگی۔ ایک وسیع پارک سے ہوکر گزرے گی جو ایکویلم  میں آباد کمیونٹی  کے مختلف حصوں، بہترین ہوٹلوں ، تجارتی مراکز، ریستورانوں، فنون لطیفنہ کے مراکز اور تقریبات ہالز کو ایک دوسرے سے مربوط کرے گی۔ 
اکویلم میں دی جنریٹر بھی ہوگا یہاں موجدوں، اختراکاروں اور تخلیقی مفکرین کے لیے اپنی منفرد ریسرچ  کا پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ 
یہاں کثیر جہتی داخلی ٹرانسپورٹ کا بھی بندوبست ہوگا جس کے ذریعے یہاں کے رہائشیوں کو بالائی منزلوں تک رسائی کی سہولت حاصل ہوگی۔
انہیں اپنے ہوٹلوں اور گھروں تک پہنچنے کی سہولت ہوگی۔ علاوہ ازیں  شاندار نظارے والے ساحل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ 

شیئر: