Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگر سٹیشن کی نیوم میں ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز 

سروس الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے ذریعے مہیا کی جائے گی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ہنگر سٹیشن کمپنی نے نیوم میں ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے۔ یہ نیوم میں اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق نیوم کے باشندے اور کارکن گھر بیٹھے فاسٹ فوڈ حاصل کر سکیں گے۔
ہنگر سٹیشن نیوم میں کھانے پینے کی اشیا اور گھریلو ضروریات کا سامان محفوظ طریقے سے تیز رفتاری سے فراہم کرے گا۔ 
ہنگر سٹیشن کے سی ای او انجینیئر علی الدمنھوری کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری سروس الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے ذریعے مہیا کی جائے گی۔ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے نیوم وژن کو سامنے رکھا جائے گا۔ 
یاد رہے ہنگر سٹیشن سعودی عرب میں فوڈ ڈیلیوری سروس پیش کرنے والا پہلا سعودی پورٹل ہے۔ اس کے ذریعے صارفین  ریستورانوں، جنرل سٹورز اور فارمیسیز سے اشیائے ضرورت و ادویہ گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔
مملکت کے 100 سے زیادہ  شہروں میں 55 ہزار سے زیادہ صارفین ہنگر سٹیشن سے سروس حاصل کر رہے ہیں۔ 

شیئر: