Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ہارس جمپنگ مقابلوں کی تیاریوں کا آغاز

2023 میں  1400 گھوڑے جدہ لائے گئے تھے۔ (فوٹو سبق)
 سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں عالمی سطح پر ہارس جمپنگ مقابلے منعقد کیے جائیں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
مقابلوں میں مختلف ملکوں سے 200 سے زیادہ  گھوڑے ریس کا حصہ ہوں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سعودی عرب گھڑ دوڑ کے پروگراموں کی سرپرستی کررہا ہے تاکہ گھڑ سواروں کی مہارت کو بہتر بنایا جاسکے اور نئی نسل میں گھڑ سواری کا شوق بڑھے۔ 
سعودی کارگو نے ’Trio Equestrian Sports Club‘ کے ساتھ ہارس جمپنگ مقابلے کی سرپرستی کا معاہدہ کرلیا۔ اس کے تحت سعودی کارگو یورپی ممالک سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے گھوڑوں کو جدہ لانے لے جانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 
سعودی کارگو میں مارکیٹنگ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایمن عسیلان نے کہا ہے کہ گزشتہ  دنوں گھوڑوں کی جدہ منتقلی کے انتظامات کے حوالے سے ٹریو کلب کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں تاکہ تمام گھوڑے مقررہ وقت پر پہنچ سکیں۔ 
السعودیہ کے  طیاروں نے گزشتہ سال 26 اصطبلوں سے بوئنگ  747 کے ذریعے منتقل کیے تھے۔ 2023 میں  1400 گھوڑے جدہ لائے گئے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: