فیملی کار بڑے گڑھے میں جاگری
برازیلیا، برازیل..... اکثر بڑے شہروں سے ایسے واقعات سننے میں آتے رہے ہیں جن میں اچھی خاصی نئی سڑکیں اچانک بیٹھ جاتی ہیں اور مختلف چھوٹے بڑے حادثات کا سبب بنتی ہیں مگر یہاں یہ بات زیادہ طول کھینچ گئی کیونکہ ایک فیملی کار بھی سڑک پر پڑے بڑے گڑھے میں جاگری اور موقع پر موجود افراد اسے روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کر سکے ۔ یہ واقعہ برازیلیاکے کسی نواحی علاقے میں پیش آیا ہے اور اس میں جو کار دکھائی گئی ہے وہ 4وہیل ڈرائیو ہے جس مصروف سڑک سے گزرتے ہوئے پہلے تو زمین دھنسنے کی وجہ سے کچھ ڈگمگائی اور پھر ایک بہت بڑا گڑھاپڑ گیا جس میں وہ جا گری ۔ حادثہ دیکھ کر موقع پر موجود بہت سارے افراد مدد کےلئے دوڑے لیکن اسے گڑھے میں جانے سے روکنے کےلئے ناکام رہے ۔ واقعہ کی جو ویڈیو کلپ جاری ہوئی ہے وہ صرف 20منٹ پر محیط ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ تقریباً90ڈگری زمین میں دھنسی ہوئی ہے ۔ اچھا ہوا کہ واقعہ کے وقت کار میں کوئی دوسرا مسافر نہیں تھا ۔ حادثے کے بعد اس کا ڈ رائیورکسی نہ کسی طرح کار سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکا ۔ اس کی حالت ٹھیک ہے ۔