Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ بلدیاتی کونسل نے سمارٹ روبوٹ سسٹم متعارف کرادیا 

اس اقدام کا مقصد بلدیاتی کاموں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہے۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں عسیر میونسپلٹی کے ماتحت بیشہ بلدیاتی کونسل نے اپنے آپریشنل منصوبے کے حصے کے طور پر سمارٹ روبوٹ سروس سسٹم متعارف کرایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد بلدیاتی کاموں میں جدید، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنا ہے۔
عرب نیوز اور العربیہ کے مطابق بیشہ بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئرعلی آل جلبان نے کہا کہ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹیکنالوجی ہے۔

بلدیاتی کونسل کے مطابق یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹیکنالوجی ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سمارٹ روبوٹ بلدیاتی کونسل سے مختلف کاموں کے لیے رجوع کرنے والوں کی رہنمائی کرے گاا۔ ان کے تاثرات ریکارڈ کرے گا اور ان کے استفسارات کے جواب بھی دے گا۔ 
سمارٹ روبوٹ سسٹم مختلف انٹرایکٹو خدمات بھی فراہم کرے گا جیسے صارفین  کا خیر مقدم کرنا۔ کسٹمر کا ڈیٹا جمع کرنا اور میونسپل ٹرانزیکشن سسٹم کے لنکس فراہم کے ساتؤ میٹنگ اور پروگرام میں مطلوبہ انفارمیشن کی فراہمی شامل ہے۔ 
انجینیئر علی آل جلبان نے کہا کہ سمارٹ روبوٹ  بلدیاتی کونسل کے سروس سسٹم میں جدت اور بہتری لانے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ 

شیئر: