Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آٹوموبائل فیڈریشن کی مینٹیننس ٹیم میں شامل سعودی خاتون

نجوی الشریوفی نے کہا کہ کار انسپیکشن اور کار ریسنگ کے میدان میں خواتین کو آنا چاہیے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون نجوی الشریوفی نے کار ریسنگ سے اپنے جنون اور پھر سعودی آٹو موبائل فیڈریشن کی مینٹینس ٹیم میں شمولیت کے سفر کی کہانی بیان کی ہے۔
الاخباریہ چینل کو انٹرویو میں نجوی الشریوفی نے کہا کہ ’کار انسپیکشن اور کار ریسنگ کے میدان میں خواتین کو آنا چاہیے۔‘
انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل کار ریسنگ کا شوق آٹو موبائل فیڈریشن کی مینٹیننس کی ٹیم میں شمولیت کا باعث بنا۔‘ 

نجوی الشریوفی اس فیلڈ میں آنے والی الشرقیہ ریجن کی پہلی سعودی خاتون ہیں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)

’ وہ کار ریسنگ دیکھنے آتی تھیں اور کار ریس میں شرکت کی خواہش تھی۔ تاہم ایک ملاقات کے دوران انہیں تکنیکی معائنہ ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش اور اس حوالے سے ضروری تربیت  فراہم کی گئی۔‘
نجوی الشریوفی کا کہنا تھا کہ ’کار ریس مینٹیننس کمیٹی کے ساتھ وہ 20 سے زیادہ مقابلوں میں کار مینٹینس کے حوالے سے اپنی خدمات فراہم کر چکی ہیں جن میں ڈاکار ریلی، حائل ریلی، جدہ میں فارمولا ون اور الدرعیہ میں فارمولا ای  شامل ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اس فیلڈ میں آنے والی الشرقیہ ریجن کی پہلی سعودی خاتون ہیں۔‘

شیئر: