Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون انجینیئر نے ’ڈاکٹر روبوٹ‘ تیار کر لیا 

ڈاکٹر روبوٹ کی تیاری میں 3 سال کا عرصہ لگا(فوٹو، سبق نیوز)
سائبر سکیورٹی اور انجینیئرنگ نیٹ ورک کی ماہر براۃ العنزی نے ای ڈاکٹر متعارف کرا دیا۔ اس کی مدد سے ڈاکٹر حضرات ویڈیو لنک کے ذریعے مریضوں کا معائنہ آسانی سے کر سکیں گے اور ایک ہی وقت میں دو مریضوں کا معائنہ بھی کیا جا سکے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق براۃ العنزی نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر کلینک اے میں  تو روبوٹ کے ذریعے اسی وقت کلینک بی میں موجود مریض کی صحت حالت معلوم کی جا سکے گی۔ 
انہوں نے توجہ دلائی کہ انہوں نے جو روبوٹ تیار کیا ہے اس کی مدد سے فارماسسٹ ادویات وصول  کر سکے گا اور مریضوں کو ادویات مہیا کی جا سکیں گی۔ 
فنگر پرنٹس کے ذریعے روبوٹ سے ادویات وصول کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ 
روبوٹ آئسولیشن وارڈز میں انفیکشن کی منتقلی کا دائرہ محدود کرنے معاون ہوگا جہاں نرسوں کے بجائے روبوٹ کی  مدد سے ادویات اور طبی ساز وسامان بھیجا جا سکے گا اور روبوٹ ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرے گا۔ 
العنزی نے بتایا کہ ڈاکٹر روبوٹ کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا۔ 

شیئر: