Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کےلیے پاکستان کی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ

چیمبرز آف کامرس کی جانب سے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا( فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)
پاکستان قونصلیٹ نے پاکستان چیمبرز آف کامرس کے چیئرمین عارف اکرام شیخ اور ان کے وفد کی سعودی عرب آمد پر کاروباری افراد اور سعودی مارکیٹ کے درآمدکنندگان سے بات چیت کے لیے ایک انٹر ایکٹو سیشن کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، قونصلیٹ کے سینیئر حکام اور کمرشل سیکشن کی ٹیم بھی موجود تھی۔
ملاقات میں پاکستانی کمپنیوں کے لیے سعودی مارکیٹ کے مواقع کو سمجھنے، درآمد کنندگان کو درپیش چیلنجز، رکاوٹوں کی نشاندہی اور سعودی عرب کےلیے پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انٹرایکٹو سیشن میں فوڈ سیکٹر، ٹیکسٹائل، ہوٹل سپلائی، سینٹری ویئر، بلڈنگ میٹریل اور مارکیٹنگ سیکٹر کے درآمد کنندگان اور ڈیلرز موجود تھے۔
پاکستان چیمبرز آف کامرس کی جانب سے سعودی عرب میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے انعقاد اور دونوں ملکوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دینے کا منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔

شیئر: