Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرلائن کے مسافروں کو متبادل ایئر لائن سے پاکستان بھیج رہے ہیں، سردار خٹک

متعلقہ آفس سے رجوع کرکے مسافر بقایا جات لیکر نیا ٹکٹ یا پرانا تبدیل کراسکتے ہی
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) قطر ائیر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو متبادل ائیرلائنز سے پاکستان بھجوایا جا رہا ہے۔یہ اطلاع سفارت پاکستان کے ہیڈ آف چانسری سردار خٹک نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر ائیرلائن سے سفر کرنے والے پاکبانوں کی تعداد بہت کم ہے تاہم اب تک 94 افراد کو سفارت خانے کے عملے نے قطر ائیر ویز کی بجائے دیگر ایئر لائنز سے سفر کروایا ہے۔ ریاض سے اب تک 68 جبکہ جدہ سے 26 مسافر پاکستان روانہ ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے جدہ قونصلیٹ اور سفارت خانہ کے متعلقہ عملے کو ہدایات دی ہیں کہ وہ قطر ایئر لائن سے رابطے میں رہیں اور پاکستانی شہریوں کو مشکلات سے بچائیں۔ سردار خٹک نے مزید بتایا کہ قطر ائیر لائن سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ائیر لائن کا کہنا ہے کہ مسافر متعلقہ آفس سے رابطہ کرکے ٹکٹ تبدیل کروا لیں یا اپنے بقایاجات واپس لیکرنئے ٹکٹ کا انتظام کر سکتے ہیں۔سفر کرنے والے افراد کو چاہئے کہ مشکلات پیش آنے کی صورت میں سفارت خانہ یا قونصلیٹ سے رابطہ ضرور کریں۔
 
 
 
 

شیئر: