Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے قطری بحران کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

واشنگٹن ....امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے شاندار اور منفرد کام کررہا ہے۔انہوں نے بدھ کو اوہائیو کے شہر کنکٹی کٹ میں ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی کا مقابلہ پوری قوت او رانتہائی عزم سے کرینگے اور جلد ہی اسکا خاتمہ کردینگے۔دریں اثناءوائٹ ہاﺅس نے اطلاع دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے بدھ کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے فون پر رابطہ قائم کرکے انکے ملک کو درپیش سفارتی بحران حل کرنے کے سلسلے میں تعاون کی پیشکش کی۔ ٹرمپ نے سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کیساتھ تعلقات ختم کرنے کے بعد قطر کا بحران حل کرانے کیلئے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی تجویز دی۔وائٹ ہاﺅس کا کہناہے کہ صدر ٹرمپ انتہا پسندانہ افکار کی ترویج بند کرانے اور دہشتگرد جماعتوں کی فنڈنگ رکوانے کیلئے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کو ضروری سمجھتے ہیں۔

شیئر: