Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دروازے ہر ادارے کےلئے کھلے ہیں ، بدعنوانی کا خاتمہ کرینگے، شیخ المعجب

تبوک ..... پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے انکے دروازے ہر ادارے کےلئے کھلے ہیں ۔ جن علاقوں میں ادارے کے دفتر نہیں وہاں تحقیقاتی چیمبرز قائم کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو سہولت ہو ۔ عکاظ اخبار کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور متعدد باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ شیخ المعجب نے مزید کہا جنرل پراسیکیوشن کا ادارہ ہر خاص و عام کے حقوق کا محافظ ہے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدمملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ جنرل پراسیکیوشن کے دروازے ہر ایک کےلئے کھلے ہیں اگر کسی کو اس ادارے کے حوالے سے کسی قسم کا شکوہ ہو تو ہم اسے بھی خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انسداد بدعنوانی کےلئے پیش کی جانے والی بہتر تجاویز کا بھی خیر مقدم کریں گے ۔ واضح رہے شیخ سعود المعجب نے تبوک کے علاوہ دیگر کمشنریوں کا بھی دورہ کیا اور بعض اداروں کو بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں ۔ 

شیئر: