Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان جنہوں نے معذوری کو کاروبار میں رکاوٹ نہیں بننے دیا

انہوں نے انگریزی اور مینجمنٹ کی باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کی ہے (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
 سعودی نوجوان عبدالرحمن العریفی نے اپنی معذوری کو کاروباری کامیابی کی راہ میں حائل ہونے نہیں دیا اور پرفیوم کا اپنا برانڈ بنا لیا۔
العربیہ چینل نے معذور سعودی نوجوان کے کاروباری سفر اور کامیابیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی ہے۔
 عبدالرحمن العریفی نے بتایا کہ ’وہ خوشبویات کے شعبے میں گزشتہ دو برسوں سے کام کررہے ہیں۔ پرفیوم سے لگاو کے باعث ایک اچھا پرفیوم  اور اپنا برانڈ بنانے میں کامیاب ہو سکے۔‘
اس کے علاوہ انہوں نے انگریزی اور مینجمنٹ کی باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ’ اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے بعد خوشبویات کا اپنا کاروبار شروع کردیا جس میں وہ مختلف مواد سے خوشبو تیار کرتے ہیں۔

شیئر: