Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخلیفہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فخر افغان الیون کی فتح

فائنل میچزز کے اختتام پر تقریب ہوئی،ریاض کرکٹ لیگ کے سی او جاوید منور نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جیت کی مبارکباد دی
ذکاءاللہ محسن ۔ ریاض
الخلیفہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے3 فائنل میچ کھیلے گئے۔ ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں پریمیئر گرین ڈویژن میں فخر افغان کرکٹ الیون فاتح قرار پائی۔ پریمیئر بلیو ڈویژن میں پٹروٹس کرکٹ الیون نے میدان مارا جبکہ سپر ڈویژن میں مہران کرکٹ الیون نے فائنل میچ جیتا۔تینوں فائنل میچز میں کھلاڑیوں نے خوب جوش اور جذبے کے ساتھ کھیل کو پیش کیا اور چوکوں چھکوں کی برسات کرکے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا جبکہ بولرز نے بھی اپنی بولنگ کے خوب جوہر دکھائے اور وکٹیں گرا کر اپنی ٹیموں کو جیت کی جانب گامزن رکھا۔
فائنل میچزز کے اختتام پر تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ لیگ کے سی او جاوید منور نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو جیت کی مبارکباد دی اور ہارنے والی ٹیموں کو مزید محنت کرنے اور جم کر کھیل پیش کرنے کی تلقین کی۔ سینیئر نائب صدر حنیف بابر نے کہا کہ سعودی عرب میں ہمارے پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،جس طرح سعودی حکومت کرکٹ کے فروغ کےلئے کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔اس سے کھلاڑیوں کو مزید اچھا کھیل پیش کرنے کا جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔ ریاض لیگ کے ایڈوائزر رضا رحمان اور جنرل سیکرٹری زکریا احمد نے بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی پر مسرت کا آظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی بہتر انداز میں حوصلہ افزائی جائے۔ تقریب کے آخر میں فخر افغان کرکٹ الیون کے کپتان فضل علی پیٹروٹس کے کپتان ذیشان اور مہران کرکٹ الیون کے کپتان اسد خان کو ونر ٹرافیاں دی گئیں

******

شیئر: