Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد...شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس جمعرات سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہورہا ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف سربراہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔پاکستان2005 سے تنظیم کا مبصر ملک ہے۔ آستانہ سربراہ اجلاس میں پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کامکمل رکن بن جائے گا۔پاکستان نے 2010 میں ایس سی او کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔ 2015 میں روس کے شہر اوفا میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کو مکمل رکنیت دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف اجلاس میں شریک ملکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر قازقستان عالمی نمائش کا بھی اہتمام کررہا ہے۔ جس میں پاکستان سمیت100 ملک شرکت کررہے ہیں۔

 

شیئر: