Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: الخویر میں واقع تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے3افراد زخمی

مسقط: سلطنت عمان کے الخویر علاقہ میں واقع تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ بازار کے قریب کھڑی 3گاڑیاں متاثر ہوگئیں۔عمان اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ الخویر علاقہ میں لگنے والی آگ سے کئی دکانیں جل گئیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: