الباحہ میں ٹریفک حادثہ، 3 زخمی
رپورٹ ملنے پر 17 منٹ کے اندر ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ (فوٹو عاجل)
الباحہ ریجن کی سعودی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریجنل ہلال احمر کے ترجمان عماد بن منسی الزہرانی نےمزید بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم میں حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔
حادثے کے مقام کی نشاندہی کرنے کے بعد فوری طورپر 3 ایمبولینسیں بھیج دی گئیں۔
امدادی ٹیمیں 17 منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
عماد الزہرانی نے کہا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قلوہ جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے سعودی ہلال احمر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بھیڑ اکھٹی نہ کی جائے تاکہ امدادی کارروائی بروقت ممکن ہوسکے۔
واضح رہے کہ سعودی ہلال احمر شدید زخمیوں کو بڑے ہسپتالوں تک جلد از جلد منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس کا استعمال بھی کرتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں