Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ دو ماہ میں ایئرایمبولینس کے 250 امدادی آپریشنز 

فضائی یونٹ کے ذریعے 142 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ (فوٹو: ایکس )
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فضائی ایمبولینس کے ذریعے گزشتہ دو ماہ کے دوران 250 سے زیادہ امدادی آپریشنز کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلال احمر نازک حالات سے دوچار مریضوں اور زخمیوں تک رسائی کا دائرہ وسیع کر رہا ہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور نازک صورتحال سے دوچار مریضوں کو بچانے میں صحت عملے کا بڑا ہاتھ ہے۔ 
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 102 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹریفک حادثات سے دوچار 142 زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ہسپتال پہنچایا گیا۔ 

شیئر: