Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثات میں شدید زخمیوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقلی 

ہلال احمر کے مطابق ریاض ریجن میں ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے (فوٹو: سعودی ہلال احمر)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ، قصیم شاہراہ اور ریاض ریجن میں پیر کو ٹریفک حادثات میں پانچ افراد افراد زخمی ہوگئے۔
مدینہ منورہ ، قصیم شاہراہ پر شدید زخمی ہونے والے شخص کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے بریدہ سینٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق قصیم گورنریٹ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی ہلال احمر کی ٹیمیں اور فضائی ایمبولینس اطلاع ملنے پر فوری طور جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کیں‘۔ 
علاوہ ازیں ریاض ریجن میں ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
سعودی ہلال احمر نے ایک شدید زخمی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ریکارڈ وقت میں  نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز سٹی ہسپتال پہنچایا جبکہ تین دیگر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی صحت مراکز منتقل کیا گیا۔

شیئر: