’سار‘ کا سوئس کمپنی سے 10 ریل گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ
نئی ٹرینوں کی وصولی سال 2027 میں شروع ہوجائے گی (فوٹو، ایکس )
سعودی ریلوے کی جانب سے اپنے بیڑے میں اضافہ کرنے کےلیے سوئس کمپنی سے 10 جدید ترین ریل گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق سوئس کمپنی ’سٹیڈلر‘ سے معاہدہ پیر کے روز وزیر مواصلات انجینیئر صالح الجاسر کی موجودگی میں ہوا۔
خریدی جانے والی ریل گاڑیوں کی وصولی 2027 سے شروع ہو جائے گی بعدازاں مزید 10 ریل گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں۔
سعودی ریل کمپنی کی ٹرینوں کی خصوصیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صالح الجاسر نے کہا کہ ہر ٹرین میں 5 کمپارٹمنٹ ہیں جس میں مجموعی طور پر 316 سے 340 نشستیں ہیں۔
خریدی جانے والی جدید ریل گاڑیوں میں مخصوص افراد کی سہولت کے لیے وہیل چیئرز کے لیے خصوصی ٹریکس بھی موجود ہیں۔