راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد پر فرد جرم عائد
عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پچھلے برس نو مئی کو لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور بعض دیگر افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت میں ملزموں کے جیل ٹرائل کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے اگلی سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے پچھلے برس نو مئی کو سابق وزیراعطم عمران خان اور اس وقت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج سامنے آیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے جن میں متذکرہ بالا دونوں واقعات کے مقدمات بھی شامل ہیں۔
اس وقت بھی پی ٹی آئی کے کچھ کارکن جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنا رہے جبکہ کچھ جیل میں بھی ہیں، اسی طرح ایسے مقدمات میں مطلوب متعدد رہنما اور کارکن مفرور بھی ہیں۔