مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوا، حد نگاہ متاثر
’گرد آلود ہوا کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرد آلود ہوا کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’تیز ہوا اور گرد کی وجہ سے حد نگاہ کافی حد تک متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ المہد، بدر، وادی الفرع، ینبع اور الرایس متاثر ہوں گے جہاں مذکورہ کیفیت شام 6 بجے تک رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ’ اسی طرح کی کیفیت تبوک میں ہوگی جہاں الوجہ اور املج سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جدہ اور جازان میں درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ سکاکااور حائل میں 4 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔