Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں نے مکہ میں غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا

’شاہی مہمانوں کو غلاف کعبہ تیار کرنے کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی مہمانوں کو غلاف کعبہ تیار کرنے کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا ہے۔
شاہی مہمانوں نے غلاف کعبہ فیکٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا گیا اور انہیں فیکٹری کی تاریخ کے علاوہ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے خام مواد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری  زائرین کی دلچسپی کا مرکز ہے جہاں انہیں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام کے دوسرے مرحلےمیں یورپ اور جنوبی امریکہ کے 15 ممالک سے 250 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
 

شیئر: