سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں اتوار تک ہلکی، درمیانے درجے اور تیزبارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض میں آج سے اتوار تک درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ عسیر، جازان، باحہ بھی اتوار تک درمیانے سے لے کر شدید بارشوں کی زد میں رہیں گے۔
جبکہ نجران اور اس سے محلق مقامات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار تک مکہ ریجن کے مختلف علاقے جن میں طائف، العرضیات، میسان، اضم اور الکامل شامل ہیں میں درمیانی سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ جدہ، اللیث، القنفذہ، رابغ، خلیص، بحرہ، الجموم، تربہ، رنیہ اور المویہ میں ہلکی سے لے کر درمیانے درجے تک کی بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے لگاNode ID: 815616
-
مملکت کے کون سے علاقے پیر سے بدھ تک بارش کی زد میں رہیں گے؟Node ID: 818691
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو مدینہ منورہ ریجن، طریف اورعرعر میں درمیانے سے لے کر تیز بارش کا امکان ہے اور رفحاء، قصیم ریجن، حفر الباطن، النعریہ، العلیا میں درمیانے درجے اسی طرح حائل ریجن، دمام، الجبیل، بقیق، الاحساء، العدید اور الخفجی میں ہلکی سے لے کر درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ سنیچر کو الجوف ریجن میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہری دفاع نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کے بعد لوگوں کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
#الدفاع_المدني يدعو إلى الحيطة من هطول أمطار رعدية على معظم مناطق المملكة.#الوقاية_أمان pic.twitter.com/NlKJXmPpGF
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) February 7, 2024