صوبائی اسمبلی: خیبرپختونخوا میں آزاد، سندھ میں پی پی اور پنجاب میں ن لیگ آگے
سکرینیں، نعرے، تبصرے: نتائج کی مانیٹرنگ کیسے؟
الیکشن کے نتائج میں بہت تاخیر، ہمارے امیدوار بہتر دکھائی دے رہے ہیں: بلاول بھٹو
تحریک انصاف کے یافتہ امیدوار شعیب شاہین کا دھرنا
اسلام آباد میں قومی سامبلی کے تین حلقوں کے نتائج میں تاخیر پر تحریک انصاف کے یافتہ امیدوار شعیب شاہین نے کارکنوں سمیت آر او آفس کے باہر دھرنا دیا ہے۔
شعیب شاہین نے الزام عائد کیا ہے کہ فارم 47 میں نتائج میں ردوبدل کی کوشش کی جا رہی ہے اور فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کرنے تک ہم آر او آفس موجود رہیں گے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی جبکہ سندھ پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے
عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جب کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
الیکشن کے بعد جمعے کو پہلے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ ماہرین کے مطابق نتائج میں تاخیر کی وجہ سے کاروباری طبقہ محتاط ہے۔
’مسلم لیگ ن میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے‘
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’ابھی تو نتائج آرہے ہیں ابھی تو تمام حلقوں کے دس سے پندرہ فیصد رزلٹ آئے ہیں اس سے کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن کی پارٹی مضبوط ہے اور کامیابی حاصل کرے گی مخص اندازے لگانا درست نہیں۔ مسلم لیگ ن کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ کومرتب کیا جا رہا ہے۔ ایک طریقہ کار کے مطابق فارم 45 حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیا جا رہا ہے۔‘
ان کہا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے، ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔‘
قومی اسمبلی کی 150 نشستوں پر برتری ہے، بیرسٹر گوہر خان کا دعویٰ
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ’ابھی تک جو انفارمیشن ہے اس کے مطابق پاکستان بھر میں ہماری قومی اسمبلی کی 150 نشستوں پر برتری ہے۔ کے پی اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔ ہمارے پاس جو ڈیٹا ہے اس کے مطابق ہماری اکثریت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ ہم کسی اور پارٹی کو جوائن کر کے حکومت بنائیں اور بعد میں انٹر پارٹی الیکشن کروائیں۔‘
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امید ہے 9 فروری کو صبح دس بجے تک مکمل نتائج آ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا۔ کسی اور جماعت کرنا ہوا تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔‘
الیکشن کے نتائج بہت زیادہ تاخیر سے آ رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج بہت زیادہ تاخیر سے آ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’اس وقت پیپلز پارٹی کے اور وہ آزاد امیدوار بہتر دکھائی دے رہے ہیں جن کی ہم نے حمایت کی۔‘
Results are incredibly slow coming in. However, initial results are very encouraging ! PPP candidates and independents whom we have supported/ engaged with seem to be doing well! Let’s see what the final tally is in the end…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024