Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس،عالمی عدالت نے تحریری موقف طلب کرلیا

دی ہیگ ..پاکستان اورہندکے وفود نے عالمی عدالت انصاف کے سربراہ رونی اَبراہم سے ملاقات کی ۔ عالمی عدالت نے دونوں ملکوں سے تحریری موقف طلب کرلیا۔اٹارنی جنرل کے آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ سماعت نہیں تھی کلبھوشن کیس کی ٹائم لائن پر بات چیت کی گئی۔ کیس کے مواد ا ور میرٹ پر کوئی بات نہیں کی گئی ۔ملاقات کا واحد مقصد تحریری جواب جمع کرانے اور دلائل دینے کے لئے ٹائم لائن طے کرنا تھا ۔عالمی عدالت کے صدر نے کیس کی جلد سماعت کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی وفد کے سربراہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کو ایڈہاک جج کی تعیناتی کے ارادے سے بھی آگاہ کیا۔

 

شیئر: