Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ این آر آئیز ویلفیئر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کا افطار دسترخوان

جدہ ( امین انصاری )تلنگانہ این آر آئیز ویلفیئر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کی جانب سے اس سال مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں باب الداخلہ نمبر 27 کے قریب یکم رمضان المبارک سے دستر افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے انشاء اللہ یہ سلسلہ ختم رمضان تک جاری رہے گا اس دستر خوان کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں افطاری مکمل حیدرآبادی انداز کی ہے جس میں دہی بلے ، حلیم ، بریانی ،شربت ، دہی ، لبن اور دیگر اشیاء خورد و نوش روزداروں کیلئے مہیا کی جارہی ہیں۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش و کرناٹک کے حجاج خاص کر ہمارے دستر پر روزہ افطار کرتے ہیں جبکہ سعودی افراد بھی اس دکنی ڈشوں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عبدالجبار خان مخوی نے بتایا کہ ہم گزشتہ سال سے دسترخوان لگانے کی کوشش کررہے تھے لیکن ہمیں تصریح نہیں مل رہی تھی تاہم خوش قسمتی سے ایک وسیع القلب سعودی جن کے تین دستر مدینہ منورہ میں لگتے ہیں انہوں نے ہماری تڑپ کو محسوس کرتے ہوئے اپنے دستر کا آدھا حصہ ہمیں عنایت کیا جس میں ہم روزانہ 30 سے 40 روزگاروں کو افطار کروارہے ہیں ۔ صدر نے بتایا کہ ہمارے کارکن صدق دل سے اللہ کے بندوں کی خدمت کو اپنا مقصد بنائے ہوئے ہیں اور ہم تلنگانہ کے عوام کی خاموش خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن مملکت میں مقیم تارکین وطن کے مسائل کو حل کروانے کیلئے کفیلوں اور ایمبیسی رجوع ہوتی ہے۔ نیز وطن عزیز سے آنے والے علماء ، سیاستداں اور ادیب و شاعر کی پذیرائی کرتے ہوئے ان سے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے ۔ عبدالجبار نے بتایا کہ دکن کے حجاج کرام کی خدمت کرکے ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔

شیئر: