Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے جنوب میں قدیم شہر کے آثار کی دریافت

دریافت ہونے والے شہر میں آبی نظام بھی موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی آثار قدیمہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت کے جنوبی ریجن عسیر کی جرش کمشنری میں بڑے رقبے پر پھیلے ہوئے آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق حالیہ دریافت ہونے والے آثار رہائشی کمپاؤنڈز کی شکل میں ہیں۔ مکانوں کی دیواروں کو پتھروں اور گارے سے بنایا گیا تھا۔
یہ آثار گزشتہ مہم کے دوران سائٹ کے شمال میں دریافت ہونے والے آثار کا تسلسل ہے۔
سائٹ پر کام کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے آثار میں اس دور کا آب پاشی کا قدیم نظام بھی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانے میں پانی کو رہائشی علاقے تک پہنچایا جاتا تھا۔
دریافت ہونے والے آثار میں شہری آبادی کو آبی فراہمی کے لیے ایک کنؤواں بھی بنایا گیا تھا جس سے کئی آبی گزرگاہوں کو منسلک کیا گیا۔

  مکانوں کی دیواریں پتھروں اور گارے سے بنائی گئی ہیں(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں مہم میں گرینائٹ کا پتھر بھی دریافت ہوا ہے جس پر تین سطری اسلامی نقش نگاری کی ہوئی تھی۔
سائٹ پر بڑی تعداد میں روزمرہ کے استعمال کی قدیم اشیا بھی دریافت ہوئی ہیں جن میں مٹی کے برتن اور صراحیاں بھی شامل ہیں۔

شیئر: