Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع فلاور فیسٹول جمعرات سے، بچوں کے لیے کیا خاص ہے؟

فیسٹیول میں آتشبازی اور بچوں کے لیے ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی (فوٹو ایکس اکاونٹ)
ینبع رائل کمیشن کے زیر اہتمام انڈسٹریل سٹی  میں جمعرات 15 فروری کو ’ینبع فلاور اینڈ گارڈن فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 
عاجل کے مطابق فلاور فیسٹیول 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ فیسٹول میں شائقین کو مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ 
  فیسٹیول میں بچوں کے لیے مختلف نوعیت کے مقابلے ، تعلیمی ورکشاپس اورآتشبازی کا بھی مظاہرہ رکھا گیا ہے۔
میلے کو مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں میں معروف بنانے کے لیے گزشتہ سیزن کے پروگراموں کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں مزید بہتربنایا گیا ہے ۔  
میلے میں  رائل کمیشن نرسری کے نوجوان اور سعودی ماہرین نے خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے جس انداز سے پودے لگائے ہیں انہیں دور سے دیکھنے پر پینٹنگ کا گمان ہوتا ہے۔
الجبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن نے اس حوالے سے ویب  سائٹ https://yanbuflowerfestival.com.sa/news#   بھی لانچ کی ہے جس سے تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: