Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع رائل کمیشن کے تحت فلاور میلہ 15 فروری کو ہوگا

’ینبع فلاور میلہ 2024 معاشرے کے مختلف افراد کے لیے شاندار تجربہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ینبع رائل کمیشن نے کہا ہے کہ ینبع فلاور میلہ 15 فروری سے شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ینبع فلاور میلہ 2024 معاشرے کے مختلف افراد کے لیے شاندار تجربہ ہوگا۔
گزشتہ برسوں کے دوران ینبع فلاور میلے کو مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
فلاور میلہ جو 9 مارچ تک جاری رہے گا طبعی پارک ہوگا جس میں حد نگاہ پھولوں اور گل بوٹوں کے ٹیلے بنائے جائیں گے۔
پھولوں اور گل بوٹوں کی تیاری رائل کمیشن کے ماہر نوجوانوں نے کی ہے۔
ینبع فلاور میلے کے سربراہ انجینئر ہانی بن عبد الرحمن عویضہ نے کہا ہے کہ ’ماحولیات کا تحفظ رائل کمیشن کی اولین ترجیح ہے‘۔
’یہ میلہ ایسے وقت میں منعقد کیا جارہا ہے جب گرین سعودی عرب اینیشیٹو کا اعلان ہوچکا ہے، اس اعتبار سے میلہ معاشرے کو ماحول دوست بنانے پر اکساتا ہے‘۔
’میلے میں مختلف استعمال شدہ اشیا کی ری سائیکلنگ اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ ینبع فلاور میلہ المناسبات پارک میں منعقد ہوگا اور اس کے لیے داخلہ ٹکٹ رکھا گیا ہے۔
ٹکٹ کے حصول اور بکنگ کے لیے یہاں کلک کریں۔

شیئر: