ینبع۔۔۔ ینبع انڈسٹریل سٹی میں کل جمعرات سے پھولوں کا 13 واں میلہ شروع ہوگا۔ اس کا انتظام ینبع رائل کمیشن نے کیا ہے۔ تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران پھولوں لاکھوں شہدائی یہ میلہ دیکھنے کیلئے آتے رہے ہیں۔ امسال بھی سعودی شہری ، مقیم غیر ملکی کثیر تعداد میں میلہ دیکھنے پہنچیں گے۔ خصوصی بین الاقوامی پارک بھی تیار کئے گئے ہیں۔