نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو دہلی کےفوجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔گزشہ شب انہوں نے پیٹ میں درد کی شکایت محسوس کی تھی۔ ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کےبعد انہیں اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ۔پریس سیکریٹری وینو راجا مونی نے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ،صدر جمہوریہ کے علاج اور صحت کا خاص خیال رکھا جارہاہے۔