Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹا شکیل گروہ کا رکن گرفتار

نئی دہلی۔۔۔چھوٹا شکیل گروہ کے ایک رکن کو دہلی میں گرفتار کرلیا گیا۔وہ پاکستان نژاد کینیڈین رائٹر طارق فتح پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا ہے کہ اسے وزیر آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا ۔اگر چہ فتح دہلی میں نہیں تھے لیکن گرفتار ملزم ان کی ریکی کررہا تھا۔ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے اور 4ماہ بعد ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔یہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہندوسبھا کے سربراہ سوامی چکرا پانی پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

شیئر: