Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چنئی کے بس کنڈیکٹر نے 38ہزار درخت لگائے

چنئی۔۔۔۔کوئمبتور میں بس کنڈیکٹر اب تک شہر میں 38ہزار سے زیادہ درخت لگا چکا ہے اور اس کا نام پانچویں کلاس کی نصابی کتابوں میں بھی درج ہوچکا ہے۔یوگا ناتھن نامی یہ بس کنڈیکٹر تامل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں پچھلے 18برس سے کام کررہا ہے۔ وہ 70نمبر کی بس چلاتا ہے۔پچھلے 28برسوں میں اس نے تن تنہا 38ہزار درخت لگائے جبکہ جنگلی حیات کا تحفظ کرنے کی کوشش کی اور نوجوانوں میں جنگلات کے بارے میں شعور پیداکیا۔اس نے صرف اسکول تک تعلیم حاصل کررکھی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ میں سیلز کے نمائندے کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔جب میں نے دیکھا کہ لوگ درخت کاٹ کر اسکی اسمگلنگ کررہے ہیں تو میں نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔ پھر میں نے درختوں کو لگانے کا کام شروع کردیا۔ تامل ناڈ کی تنظیم گرین موومنٹ نے میری حمایت کی ۔ میں چائے کے کھیتوں میں بھی کام کرنے لگا۔وہیں کنڈیکٹر کی حیثیت سے میرا انتخاب ہوا اور میں کوئمبتور آگیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں نوجوان نسل کو جنگلات کی افادیت سے آگاہ کرنا ہوگا۔

شیئر: