Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کی مدینہ منورہ آمد

مہمانوں کا استقبال وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے کیا (فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کا تیسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ مہمانوں کا تعلق 16 ممالک سے ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کا استقبال وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے کیا۔
تیسرے گروپ میں آنے والے شاہی مہمانوں کی تعداد 250 ہے جو اردن ، عراق ، تیونس ، مصر ، لبنان ، الجزائر ، مراکش ، نائیجریا، جنوبی افریقا ، چاڈ ، ایتھوپیا ، کیمرون ، کینیا ، سینیگال اور یوگینڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔
مدینہ منورنہ آمد پر شاہی مہمانوں کا کہنا تھا کہ ارض مقدس آنے کی دعوت پر وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا اور اپنی ضیافت میں عمرہ کی ادائیگی کے شرف سے نوازا۔
وزارت اسلامی امور کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ شاہی مہمانوں کو مسجد نبوی الشریف کی زیارت کے بعد انکی ملاقات آئمہ اور خطبا سے کرائی جائے گی بعدازاں انہیں مسجد قبا ، شہدا احد اور شاہ فہد قرآن کریم پرنٹننگ پریس کا دورہ کرایا جائے گا۔

تیسرا گروپ کا تعلق 16 ممالک سے ہے (فوٹو، ایس پی اے)

قیام مدینہ منورہ کے بعد انہیں مکہ مکرمہ لایا جائے گا جہاں وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں موجود اہم تاریخی مقامات کی زیارت کریں گے۔
واضح رہےگزشتہ ہفتے شاہی مہمانوں کا دوسرا گروپ جن کا تعلق مختلف ممالک سے تھا زیارت مسجد نبوی اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے ملک روانہ ہو چکا ہے۔

شیئر: