شہزادہ ممدودح بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود آج بروز منگل ریاض میں انتقال کرگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ متوفی شہزادہ ممدوح بن سعود کی نماز جنازہ کل بروز بدھ 21 فروری کو ریاض کی جامع الامام ترکی بن عبداللہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
شہزادہ ممدوح بن سعود کے انتقال پر ایوان شاہی سے انکی مغفرت کےلیے دعا کی گئی ہے۔